عدالت کے اس فیصلے پر حریم شاہ نے ردِعمل دیتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کیا ہے .
حریم شاہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دھمکی دی ہے کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا تو وہ اپنے موبائل میں موجود تمام ویڈیوز اور تصاویر جاری کر دیں گی . یاد رہے کہ حریم شاہ پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتی ہیں اور وہ اکثر سوشل میڈیا پر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتی نظر آتی ہیں . . .سننے والے سن لیں اگر عمران خان صاحب کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو اپنے فون میں موجود تمام پکس اور وڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردوں گی . #ImranKhan
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) August 5, 2023