نگران وزیراعظم کیلئے شاہد خاقان عباسی ، حفیظ شیخ، اسلم بھوتانی ، فواد حسن فواد کے نام بھی زیر غور


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگران وزیراعظم کے لیے مزید نام سامنے آ رہے ہیں ، اس حوالے سے اتحادی جماعتوں کی مشاورت کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے . ذرائع نے بتایا کہ نگران وزیراعظم کیلئے شاہد خاقان عباسی، حفیظ شیخ، اسلم بھوتانی اور فواد حسن فواد کے نام سامنے آ رہے ہیں .


نگران وزیر اعظم کے لیے شہباز شریف نے تاحال اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ، وہ نواز شریف سے حتمی مشاورت کے بعد امیدوار کا نام دیں گے .
قبل ازیں میڈیا میں قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں کہ حکومتی اتحادیوں نے شہباز شریف کو اپنی مرضی کا نگران نامزد کرنے کا اختیار دیا ہے . اس پیشرفت سے بخوبی آگاہ ذرائع نے بتایا کہ یہ سبکدوش ہونے والے وزیراعظم کو اختیارات سونپنے کا سوال نہیں تاہم نگران کے لیے نام تجویز کرنا ان کا استحقاق ہے .
ذرائع کا کہنا ہے کہ یقیناً یہ صرف ایک ہی نام ہو گا اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو اس پر کوئی اختلاف نہیں ہوگا . ذرائع نے یاد دلایا کہ نواز شریف پہلے ہی اس حوالے سے آصف زرداری ، مولانا فضل الرحمان، سردار اختر مینگل اور خالد مقبول سے ضروری ملاقاتیں کر چکے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں