اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگران وزیراعظم کے لیے مزید نام سامنے آ رہے ہیں ، اس حوالے سے اتحادی جماعتوں کی مشاورت کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نگران وزیراعظم کیلئے شاہد خاقان عباسی، حفیظ شیخ، اسلم بھوتانی اور فواد حسن فواد کے نام سامنے آ رہے ہیں ۔
نگران وزیر اعظم کے لیے شہباز شریف نے تاحال اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ، وہ نواز شریف سے حتمی مشاورت کے بعد امیدوار کا نام دیں گے۔
قبل ازیں میڈیا میں قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں کہ حکومتی اتحادیوں نے شہباز شریف کو اپنی مرضی کا نگران نامزد کرنے کا اختیار دیا ہے۔ اس پیشرفت سے بخوبی آگاہ ذرائع نے بتایا کہ یہ سبکدوش ہونے والے وزیراعظم کو اختیارات سونپنے کا سوال نہیں تاہم نگران کے لیے نام تجویز کرنا ان کا استحقاق ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یقیناً یہ صرف ایک ہی نام ہو گا اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو اس پر کوئی اختلاف نہیں ہوگا۔ ذرائع نے یاد دلایا کہ نواز شریف پہلے ہی اس حوالے سے آصف زرداری ، مولانا فضل الرحمان، سردار اختر مینگل اور خالد مقبول سے ضروری ملاقاتیں کر چکے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…