گرفتاری سے قبل ریکارڈ کروایا گیا عمران خان کا بیان سامنے آگیا


لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے اور اب ان کا معروف صحافی آفتاب اقبال کو دیئے گئے انٹرویو کا کچھ حصہ سامنے آگیا، یہ انٹرویو ممکنہ طورپر آج شام نشر ہوگا۔عمران خان کاکہناتھاکہ ذہنی طورپر نااہلی اور جیل کیلئے تیار ہوں لیکن آخری گیند تک مقابلہ تو کروں گا۔
آفتاب اقبال عمران خان سے استفسار کرتے ہیں کہ اعلیٰ عدلیہ سے آپ کو انصاف ملنے کی توقع ہے جس پر عمران خان کہتے ہیں کہ ’’ جب سے ہمیں نکالا ہے، 14 ماہ سے میں بار بار کہہ رہا ہوں کہ ہرکسی سے بات کرنے کیلئے تیار ہوں، اپنے ملک کے لیے ، میری ذات کا مسئلہ نہیں، عدلیہ سے ابھی امیدیں ہیں کیونکہ ایسے جج صاحبان ہیں جو کھڑے ہوئے ہیں اور مشکل وقت میں انصاف دینے کی کوشش کررہے ہیں، ہم نے انہی کے پاس جانا ہے ‘۔
عمران خان کامزید کہنا تھاکہ جہاں تک نااہلی یا جیل سے بچا پانے کی بات ہے تو ابھی کچھ نہیں سکتا لیکن ذہنی طورپر تیار ہوں کہ دونوں کام کریں گے ، جیل میں ڈالیں گے اور نااہل بھی کریں گے لیکن آخری گیند تک مقابلہ تو کرتا رہوں گا۔