توشہ خانہ کیس، فاضل جج ہمایوں دلاور نے عمران خان کو سنائی جانے والی سزا کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس کا 4 صفحات پر مشتمل تحریر فیصلہ جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق تحریری فیصلے میں کہا گیاہے کہ ثابت ہوتا ہے چیئرمین تحریک انصاف نے جھوٹا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کروایا ،2018-19 ، 2019-20 میں توشہ خانہ سے لیے تحائف کا جھوٹا ریکارڈ جمع کروایا گیا ،2020-21 میں فارم بی سے متعلق ریکارڈ جھوٹا جمع کروایا گیا ،
عمران خان نے قومی خزانے سے لیے تحائف کا غلط فائدہ اٹھایا ،چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ سے متعلق بے ایمانی کی ،توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کا ریکارڈ جھوٹا ثابت ہوا،
عمران خان کی بے ایمانی پر کوئی شک نہیں ،سابق وزیراعظم کو تین سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جاتاہے ،جرمانہ نہ بھرا تو چھ ماہ مزید قید کی سزاسنائی جائے گی ،عمران خان کمرہ عدالت میں فیصلے کے وقت موجود نہیں تھے ،آئی جی اسلام آباد کو عمران خان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جاتاہے ،