آئی سی سی ورلڈکپ: پی سی بی کا قومی کرکٹرز کیلئے ماہر نفسیات رکھنے کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے لیے ماہر نفسیات تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے بھارت روانگی سے قبل ماہر نفسیات کے ساتھ لیکچرز رکھے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کا بنیادی مقصد کھلاڑیوں کو بھارت پہنچ کر میڈیا ہائپ اور توقعات میں پریشر سے بچانا ہے۔ موجودہ ٹیم کے کھلاڑی بھارت میں کبھی نہیں کھیلے، وہاں پریشر پر قابو رکھنا ہوگا۔
کرکٹ بورڈ نے ملک کے بہترین ماہر نفسیات میں سے کسی ایک کی تعیناتی کے لیے تلاش شروع کردی ہے۔ماضی میں بھی 2012 میں دورہ بھارت کے لیے ماہر نفسیات عمر بابری کو تعینات کیا گیا تھا۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

2 hours ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

2 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

2 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

2 hours ago