پی سی بی کا 26 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ والے کھلاڑیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کرلیا . تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں برس 26 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے .


گزشتہ برس سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد 33 تھی . سینٹرل کنٹریکٹ میں ریڈ اور وائٹ بال کیٹگریز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے . نیا سینٹرل کنٹریکٹ ریڈ ، وائٹ بال کی بجائے روایتی کیٹگریز پر مشتمل ہوگا .
پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے مطالبہ پر 100 فیصد معاوضہ بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے .
ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں فارمیٹ کی میچ فیس میں مجموعی طور 25 فیصد تک اضافہ کیا جا رہا ہے . ٹیسٹ میچ فیس میں 50 فیصد اضافے کی تجویز ہے . قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ 30 جون کو ختم ہو گئے تھے جس میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں