چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر کے لے جانے کی ویڈیو سامنے آگئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد سیشن کورٹ کی جانب سے حکم کے بعد پنجاب پولیس نے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف کو گرفتار کیاتھا۔سابق وزیر اعظم کو توشہ خانہ کیس میں مجرم قرار دیے جانے کے بعد زمان پارک لاہور سے گرفتار گیا، چیئرمین پی ٹی کو زمان پارک سے دوسرے محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف کو براستہ موٹروےاسلام آباد روانہ کردیاگیا، پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے، قانون نافذ کرنے ادارےکسی بھی غیر قانونی حرکت کو روکنے کے لیے تیارہیں۔