ملک میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے،پولیس


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کوگرفتار کرنے کے بعد براستہ موٹروے اسلام آباد روانہ کردیاگیا . پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے، قانون نافذ کرنے ادارےکسی بھی غیر قانونی حرکت کو روکنے کے لیے تیارہیں .


قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی، ملک میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے-پولیس ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو براستہ موٹروے اسلام آباد لے جایاجائے گا،چیئرمین پی ٹی آئی کو براستہ موٹروے اسلام آباد روانہ کردیاگیا .
اس حوالے سے نگران وزیرا طلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بذریعہ سڑک اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے .
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں رکھا جائے گا، اسلام آباد پولیس کا سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے رابطہکر لیا گیاہے . ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں رکھے جانے والے سیل کی تیارکی جارہی ہے،

. .

متعلقہ خبریں