تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی


لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی ہے ۔
شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان کی رہائی کے لیے حکمومت عملی پر غور کیا گیا ، اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان کی نظر ثانی کی درخواست پر بلا تاخیر سماعت کی جائے اور انصاف کے عمل کو تیز کیا جائے ۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے لیکن کوئی بھی سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچائے اور قانون ہاتھ میں نہ لے، احتجاج کرنا آئینی اور قانونی حق ہے، پُرامن احتجاج ریکارڈ کروانا ہمارا حق ہے لیکن کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینا، سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچانا۔