بھارتی اداکارہ الیانا ڈی کروز کے یہاں بیٹے کی پیدائش


ممبئی(قدرت روزنامہ)الیانا ڈی کروز نے چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کرکے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا تھا اور اب اداکارہ نے ماں بننے کی خوشخبری دینے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا .
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ نے ایک پوسٹ میں اپنے بچے فوٹو شیئر کرتے ہوئے اسکا خیرمقدم کیا اور مداحوں کو بیٹے کے نام سے بھی آگاہ کیا .


کیپشن میں اداکارہ والدین بننے کے اپنے جذبات کو بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اپنے پیارے لڑکے کو دنیا میں خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوش ہیں .
الیانا کی پوسٹ کے بعد فلمی دنیا کے کئی نامور ستاروں نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جس میں ان کی میں تیرا ہیرو کی شریک اداکارہ نرگس فخری اور مبارکاں کے ساتھی اداکار ارجن کپور کے ساتھ ساتھ اتھیا شیٹی بھی شامل تھیں .
ان کے علاوہ انڈسٹری کے اندرونی افراد جیسے پروڈیوسر آشی دعا، فوٹوگرافر ڈبو رتنانی، ماریہ گورٹی، اداکار سیندھل راما مورتی، پروڈیوسر تنوج گرگ، ڈیزائنر تانیا گھاوڑی، اداکار کرن ویر شرما سمیت دیگر بھی اپنی نیک تمنائیں بانٹتے ہوئے نظر آئے .

. .

متعلقہ خبریں