ان نام نہاد ڈانسرز نے سوشل میڈیا پر گند مچا رکھا ہے . اداکارہ نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ ان کے خلاف کارروائی کرے تاکہ آج جو کچھ میرے ساتھ ہوا ہے وہ مستقبل میں کسی اور شہری کے ساتھ نہ ہوسکے . انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد بھی یہی ہے کہ اس کام کو روکا جائے . خوشبو نے کہا کہ میرا ماضی سب کے سامنے ہے اور شوبز کی یہ بڑی شخصیات جو آج یہاں موجود ہیں وہ مجھے بچپن سے جانتی ہیں، ان کے ہاتھوں میں بڑی ہوئی ہوں اور ان کے ساتھ کام بھی کرچکی ہوں، میں نے کبھی پہل نہیں کی اور ہاں اگر کوئی مجھے چھیڑے گا تو میرا بھی حق ہے کہ میں بولوں . اداکارہ نے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، جن کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی اور کارروائی کا مطالبہ کرتی ہوں . پریس کانفرنس میں سینئر فلم ڈائریکٹر الطاف حسین،حسن عسکری ، مسعود بٹ،دردانہ رحمان ،جرار رضوی،ہنی شہزادی،ڈاکٹر اجمل ملک، سید محمد یوسف،شہزاد معراج گجر ایڈووکیٹ،عاصم سہیل ایڈووکیٹ،شہباز چوہدری ایڈووکیٹ، حیدر گجر اور عباس حیدر بھی موجود تھے . شوبز شخصیات کا کہنا تھا کہ خوشبو کا ماضی اور حال ہمارے سامنے ہے، خوشبو ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہے اور شوبز میں اپنی محنت سے آج اس مقام تک پہنچی ہیں، ہمارا بھی حکومت سے یہی پرزور مطالبہ ہے کہ جو بھی کسی کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگاتا ہے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے اور اس عمل کو اتنا سخت بنا دیا جائے تاکہ معاشرے سے یہ چیز ختم ہوجائے . مقررین نے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر آئے دن تھیٹروں کے حوالے سے ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جس میں چند غیر معروف ڈانسر پرفارمنس کے نام پر عریانی پھیلا رہی ہیں، جس کو اللہ عزت دے اس کی عزت کرنی چاہیے، حسد سے کچھ نہیں ہوتا، کام سے اپنا نام بنائیں . مجرا اور بے ہنگم ڈانس کے دوران ان پر تماشبین نوٹ نچھاور کرتے ہیں، متعلقہ حکام ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائیں . مقررین نے کہا کہ پریس کانفرنس کا واحد مقصد یہی ہے کہ معاشرے سے سوشل میڈیا کے بدمست ہاتھی کو کنٹرول کیا جائے، یہ حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہمارا معاشرہ تباہ ہوجائے گا . شہباز چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم نے ایف آئی آر درج کرائی ادارے میرٹ پر تحقیقات کریں، ہمیں اداروں پر یقین ہے . اداکارہ خوشبو نے کہا کہ نام نہاد ڈانسرز میرے بارے میں جھوٹ بول رہی ہیں، سوشل میڈیا پر میرے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، جس کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے مجھے اپنی عدلیہ پر اعتماد ہے . نشتر ٹاؤن تھانہ میں میرے بارے میں جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے . انہوں نے کہا کہ تھیٹر کے کرتا دھرتاؤں نے میری شنوائی نہیں کی، میرا ساتھ نہیں دیا . سائبر کرائم میں رپورٹ درج کرائی ہے . اداکارہ نے وزیراعظم اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے مطالبہ کیا کہ سائبر کرائم کے حوالے سے اداروں کو متحرک کیا جائے اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ خوشبو نے سائبر کرائم کے حوالے سے اداروں کو متحرک کرنے کا مطالبہ کردیا . خوشبو نے محفل تھیٹر میں شوبز شخصیات کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند سالوں سے مخصوص لوگ اپنی شہرت کے لئے سوشل میڈیا کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں، حال ہی میں چند نام نہاد ڈانسرز نے اپنے مذموم مقاصد کے لئے میرے بارے میں نازیبا گفتگو کی .
متعلقہ خبریں