راولپنڈی؛ کنویں میں زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) گوجرخان کے علاقے میں کنویں کی کھدائی کے دوران زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 و امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے۔امدادی کارروائی کے دوران بھی ایک شخص بے ہوش ہوا جسے فوری طبی امداد دی گئی۔