لاہور: گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 9 ماہ کی بچی جاں بحق
لاہور(قدرت روزنامہ) ڈیفنس فیز 8 گوہاوا ٹبہ گاؤں کے قریب گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 9 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹی آر گارڈر حالیہ بارشوں کی وجہ سے لیک تھا اور گھر والے مزید مٹی ڈلوا رہے تھے، زیادہ مٹی ڈلوانے سے چھت وزن برداشت نہ کرسکی اور گر گئی۔
چھت کے ملبے تلے دبنے سے 9 ماہ کی بچی طیبہ جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا۔