بلوچستان مردم شماری میں کٹوتی ‘ کون کون سا ضلع متاثر ہوا ؟پشتون اضلاع کی آبادی میں انتہائی کم اضافہ ظاہر


کس کس ضلع کی آباد ڈبل ظاہر کی گئی ہے ؟ مکمل تفصیلات
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی مردم شماری میں کٹوتی کی چھری پشتون اضلاع پر گھما دی گئی ۔بلوچ اضلاع میں آبادی 6 سے 10 فیصد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ پشتون بڑے بڑے اضلاع میں 1 سے 4 فیصد تک اضافہ ظاہر کیا گیا۔ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے اعداد وشمار کے مطابق پشتون اضلاع کی آباد کم ظاہر کی گئی ہے ‘ کٹوتی زیادہ ترین پشتون اضلاع پر کی گئی ہے بلوچ اضلاع میں آبادی 6 سے 10 فیصد تک اضافہ ہوا ہے

جبکہ پشتون بڑے بڑے اضلاع میں 1 سے 4 فیصد تک اضافہ ظاہر کیا گیا خاران اور پنجگور کی آباد تقریباً ڈبل ظاہر کی گئی ہے جبکہ قلعہ عبداللہ اور چمن جیسے اضلاع میں آباد صرف 30/30 ہزار بڑھائی گئی ہے لورلائی کی آبادی میں بھی صرف 30 ہزار کا اضافہ ظاہر کیا گیا ہے موسیٰ خیل کی آبادی میں صرف 17 ہزار اضافہ ظاہر کیا گیا ہے پشین جیسے بڑے ضلع کی آبادی تقریبا 95 ہزار اضافہ ظاہر کیا گیا جبکہ پنجگور کی آبادی میں 1 لاکھ 94 ہزار کا اضافہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ خاران کی آباد پہلے 1لاکھ 62 ہزار تھی جو اس بار 97 ہزار اضافہ کرکے 2 لاکھ 60 ہزار ظاہر کی گئی ہے۔