سول اور فوجی قیادت کا اہم اجلاس، خلیجی ممالک اور چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا جائزہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملکی معیشت کی بہتری کے لیے سرمایہ سے متعلق کونسل کا وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے جس میں سول اور مسلح قیادت شریک ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیشل انویسمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کررہے ہیں۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، مسلح افواج کے دیگر افسران، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، احسن اقبال، امین الحق، مصدق ملک اور معاونین بھی شریک ہیں۔
اجلاس میں ایس ای ایف سی کے تحت اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، پیٹرولیم سمٹ، آئی ٹی کانفرنس اور زرعی فارمز کے اجراء کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں عمل درآمد کمیٹی اور ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق لی جائے گی، خلیجی ممالک اور چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق امور کا جائزہ لیا جارہا ہے۔