لاہور؛ ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کڑیاں بھارت سے ملنے لگیں

لاہور(قدرت روزنامہ) ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کڑیاں بھارت سے ملنے لگیں، لاہور میں ڈرون سے ہیروئن کی اسمگلنگ کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا . منشیات اسمگلنگ کیس میں پولیس اہلکار بھی منشیات کیس میں ملوث نکلے، اے این ایف نے ٹھوس شواہد کے ساتھ مقدمہ درج کرلیا .

ڈی سی آفس کی نظارت برانچ میں تعینات پولیس اہلکار شرافت مقدمے میں نامزد ہیں . ایف آئی آر کے مطابق ہیروئن بھارت اسمگل کرنے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ منشیات اسمگلروں کے گروہ کو سرحد پار سے سپورٹ حاصل ہے . ملزمان کی شناخت عبدالرزاق، جیدا، شرافت علی، مصطفیٰ اور اعجاز ڈیال کے نام سے ہوئی . ذرائع اے این ایف کے مطابق سرحدی علاقے میں چھاپہ مار کر ہیروئن برآمد کرلی گئی، ہیروئن اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والا ڈرون بھی قبضہ میں لے لیا گیا . ملوث ملزمان کارروائی کے دوران فرار ہوگئے . . .

متعلقہ خبریں