حکومت کو رخصتی سے 48 گھنٹے پہلے میثاق جمہوریت کی قبر یاد آگئی: شیخ رشید


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول کو آخری دن سمجھ آئی ہے کہ حکومت اداروں کو اپنی حدود میں کام کروانے میں ناکام رہی ہے، رخصتی میں 48 گھنٹے رہ گئے ہیں تو انہیں میثاق جمہوریت کی قبر یاد آ گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو کہتے تھے ڈالر اور سرمایہ کاری لائیں گے اُنہوں نے آسمان سے مہنگائی کی بارش کی ہے، ابھی تک فیصلہ نہیں ہو سکا کہ 24 کروڑ عوام والے ایٹمی ملک کی نگران حکومت کی گھنٹی کس کے گلے میں ڈالنی ہے اور کتنے عرصے کیلئے ڈالنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ مزید خاموش رہی تو سب کچھ بہہ جائے گا، چلمن کے پیچھے والے چہرے سامنے آجائیں گے، آئین اور قانون ہاتھ جوڑ کر باادب کھڑا ہو جائےگا، اتحادی پارٹیوں میں اتحاد کےعلاوہ ہر چیز موجود ہے، نگران وزیراعظم کا فیصلہ بھی پارلیمانی کمیٹی یا الیکشن کمیشن کے پاس جا سکتا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ 24 کروڑ لوگوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح چلایا جا رہا ہے، الیکشن میں جا رہے ہیں مگر الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں پر اور نئی مردم شماری پر ابھی تک واضح اعلان سامنے نہیں آیا، حکومت بجلی صارفین پر مزید 144 ارب روپے کا بوجھ ڈال سکتی ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈالر عنقریب 300 کراس کر جائے گا، غریب چیختا چلاتا رہ جائے گا، جب تک عوام کو قومی معاملات میں شامل نہیں کیا جائے گا اُس وقت تک ملک کے سیاسی، اقتصادی، معاشی اور مالیاتی حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔

Recent Posts

پاکستان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ سکواڈ کیلئے 15 کھلاڑیوں کے نام فائنل کر لیئے ، کون کون شامل ؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بوڈ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کے 15…

18 mins ago

حکومت کی نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے پر حکمِ امتناع خارج کرنے کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے نان فائلرز کی موبائل…

18 mins ago

ماہرہ خان نے سٹیج پر اپنے اوپر ’نامعلوم چیز‘ پھینکنے والے شخص کو انتہائی خوبصورت جواب دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے دوران پیش آنے والے…

24 mins ago

فواد خان جیسے بڑے اداکاروں سے میرا موازانہ قابلِ فخر ہے، بھارتی اداکار

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ‘ہیرامنڈی : دی ڈائمنڈ…

29 mins ago

کیریبیئنز آج بھی سوئنگ کے سلطان ’وسیم اکرم‘ کے سحر میں مبتلا

کراچی(قدرت روزنامہ)کیریبیئنز ابھی تک سابق سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے سحر میں مبتلا ہیں۔…

39 mins ago

سبزی خوروں کی غذاؤں اور بہتر صحت کے درمیان تعلق کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک نئے تجزیے کے مطابق سبزی خوروں کی غذاؤں کا تعلق بہتر…

44 mins ago