نگران وزیر اعظم کیلئے قرعہ کس کا نکلے گا؟ نام سامنے آ گئے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نگران وزیر اعظم کی تقرری کا معاملہ، قرعہ کس کے نام نکلے گا؟ نام سامنے آ گئے۔ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری، نیشنل پارٹی کی جانب سے بلوچستان سے جسٹس ریٹائرڈ شکیل بلوچ کا نام تجویز کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حفیظ شیخ، شاہد خاقان عباسی، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام بھی زیر غور ہے، فواد حسن فواد، رؤف شیخ، ذوالفقار مگسی کے ناموں پر بھی نگران وزیر اعظم کے لئے غور و خوض کیا جا رہا ہے۔
کچھ حلقوں کی جانب سے محسن نقوی کا نام بھی بطور نگران وزیراعظم تجویز کیا گیا ہے، ڈاکٹر عشرت العباد کا نام بھی نگران وزیراعظم کیلئے زیر غور ہے۔