ساتھیوں سے مشاورت کر لی، نگران وزیر اعظم پاکستانی ہوگا: اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے کل نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت ہو گی۔راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو اپوزیشن کے تین نام شیئر کروں گا، اپنے ساتھیوں سے مشاورتی عمل مکمل کرلیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے نگران وزیراعظم کے لئے کسی جج، جرنیل یا بیوروکریٹ کے نام کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ نگران وزیراعظم پاکستانی ہو گا۔