عروہ بھی شوہر فرحان کے نقش قدم پر چل پڑیں، سُر سے سُر ملا دیئے


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی خوبرو جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید کی دوستوں کے ساتھ پارٹی کی دلکش تصاویر اور سُر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔
ہردلعزیز اداکار اور گلوکار فرحان سعید اور پاکستانی اداکارہ عروہ حسین کی گزشتہ سال علیحدگی کی افواہوں کے بعد جوڑے کی جانب سے تمام قیاس آرائیوں کا دم توڑتے ہوئے ایک ساتھ خوبصورت تصویر جاری کی گئی ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں ہمسفر کے اداکار اور ٹچ بٹن کی اداکارہ کو اپنے دوستوں کے ہمراہ ایک خوبصورت ڈنر اور میوزیکل نائٹ کا لطف اٹھاتے اور قیمتی لمحات گزارتے دیکھا گیا۔

View this post on Instagram

A post shared by ETrends.pk (@etrendsdotpk)


شوبز سے وابستہ معروف شخصیات نے بھی اس پارٹی میں شرکت کر کے جان ڈال دی، مہمانوں کی اس فہرست میں قاسم یار تیوانہ ، آئمہ بیگ اور عدنان قاضی بھی شامل تھے۔
آئمہ بیگ نے جہاں پارٹی میں گلوکار فرحان کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگایا وہیں اہلیہ عروہ حسین نے بھی فرحان کی سُر سے سُر ملادیئے۔