لاہور میں بھینسوں کو نہلاتے ہوئے تین بچے ڈوب کر جاں بحق


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور کے ایک گاؤں میں 3 بچے بھینسوں کو نہلاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے . ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ حادثہ لاہور بیدیاں روڈ کے قریب روہی نالہ میں پیش آیا جس میں بچے بھینسوں کو نہلانے گئے تھے .

مقامی افراد نے ریسکیو ادارے کو اطلاع دی جہنوں نے بچوں کی لاشیں تالاب سے نکال کر ورثا کے حوالے کیں .
پولیس کے مطابق بچوں کی شناخت 9 سالہ رؤف، 10 سالہ علی حیدر اور 12 سالہ ابوبکر کے نام سے ہوئی .

. .

متعلقہ خبریں