سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی آج وزیر اعظم سے ملاقات طے
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان کی آج وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات شیڈول ہے۔
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان وزیر اعظم شہباز شریف سے نگران وزیر اعظم اور نگران سیٹ اَپ پر مشاورت کریں گے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں میں ملاقات کے دوران اسمبلیوں کی تحلیل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔