اسلام آباد ہائی کورٹ کی 3 وکلا کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے 3 وکلا کو چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت دے دی۔عدالت نے وکیل شیر افضل مروت، عمیر نیازی اور نعیم حیدر پنجوتھہ کو ملاقات کی اجازت دی ہے۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ اٹک جیل حکام تینوں وکلا کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی سہولت فراہم کریں، وکلا وکالت نامہ پر دستخط اور ہدایات لینے کیلئے ملاقات کرنا چاہ رہے ہیں۔
اٹک جیل سے اڈیالہ منتقلی اور سہولیات فراہمی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیئے گئے۔عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔