جویریہ عباسی نے سابق شوہر شمعون عباسی کے متنازع بیان پر ردِعمل دے دیا


کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ جویریہ عباسی نے سابق شوہر شمعون عباسی کے متنازع بیان پر ردِعمل جاری کر دیا۔اداکارہ جویریہ عباسی نے حال ہی میں اپنی اور شمعون عباسی کی بیٹی عنزیلا عباسی کو رُخصت کیا تاہم بیٹی کی شادی میں شمعون عباسی نے شرکت نہیں کی شادی میں غیر موجودگی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کئی سوال اٹھائے جا رہے تھے۔
8 2 300x236
سوشل میڈیا پر کی جانے والی قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑتے ہوئے شمعون عباسی نے بیان جاری کیا کہ اُنہوں نے اپنی میں شامل بےشرم لوگوں سے تعلق ختم کر دیا ہے۔تاہم اب ان کی سابقہ اہلیہ جویریہ عباسی نے اپنی انسٹااسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شمعون عباسی کیلئے معنی خیز پیغام قرار دیا جارہا ہے۔
8 3 172x300
جویریہ عباسی کی جانب سے انسٹا اسٹوری پر شیئر کی جانے والی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’ ایک صحت مند (روشن خیال) ذہن دوسروں کے بارے میں بُرا نہیں بولتا‘۔
یاد رہے کہ شمعون عباسی اور جویریہ عباسی کی شادی 1997 میں ہوئی تھی اور 2009 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ شمعون عباسی نے جویریہ کے بعد تین شادیاں کیں جن میں اداکارہ حمائمہ ملک، جویریہ رندھاوا اور شیری شاہ شامل ہیں۔