درخواستگزار وکیل نے موقف دیا کہ جبران ناصر 27 جون 2023 کو اپنے اہلخانہ کے ساتھ عید کی تعطیلات گزارنے جارہے تھے . جب وہ اور انکی اہلیہ امیگریشن ڈیسک پر پہنچے تو ایف آئی اے اہلکاروں نے ایگزٹ اسٹمیپ لگا کر انہیں واپس بھیج دیا . ڈیوٹی پر موجود افسر نے پوچھنے پر بتایا کہ ہمیں کہا گیا ہے آپ لوگوں کو نہیں جانے دینا . جس کے بعد ہمارا سامان بھی آف لوڈ کردیا گیا . یکم جون کو معروف وکیل کو 10 سے 15 نامعلوم افراد نے اغواء بھی کرلیا تھا . جس کا مقدمہ کلفٹن تھانے میں درج کرایا گیا تھا لیکن پولیس نے مقدمہ اے کلاس کردیا ہے . وکیل درخواستگزار نے استدعا کی کہ معروف وکیل جبران ناصر اور ان کی اہلیہ کو باہر جانے سے روکنے کو غیر قانونی قرار دیا جائے اور ایف آئی اے اہلکاروں کیخلاف انکوائری کا حکم دیا جائے . عدالت نے سیکریٹری داخلہ اور ایف آئی اے حکام کو 17 اگست کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا . . .
کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے سماجی کارکن و معروف وکیل جبران ناصر اور ان کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے سے روکنے سے متعلق درخواست پر سیکریٹری داخلہ اور ایف آئی اے حکام کو نوٹس جاری کردیئے . رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں سماجی کارکن و معروف وکیل جبران ناصر اور ان کی اہلیہ اداکارہ منشاء پاشا کو بیرون ملک جانے سے روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی .
متعلقہ خبریں