نیب ترامیم؛ ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان کو ریلیف مل گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیب ترامیم کے تحت احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف نیب ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل کردیا . احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت یہ ریفرنس احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں ہے .

جج محمد بشیر نے احکامات جاری کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف نیب ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل کردیا . واضح رہے کہ ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی سمیت 15 ملزمان نامزد تھے جب کہ شاہد خاقان عباسی اور شریک ملزمان نے نیب ترامیم کے تحت عدالتی دائرہ اختیار چیلنج کررکھا تھا . شریک ملزمان میں مفتی اسماعیل،عبداللہ، شیخ عمران الحق، حسین داؤد، عبدالصمد داؤد شامل ہیں . عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت ایف آئی اے سے متعلق کیسز سنتی ہے، لہٰذا نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت دائرہ اختیار نہ ہونے پر یہ کیس اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کو منتقل کیا جاتا ہے . یاد رہے کہ اس کیس میں شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل حراست میں بھی رہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں