نیب ترامیم؛ ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان کو ریلیف مل گیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیب ترامیم کے تحت احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف نیب ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل کردیا۔احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت یہ ریفرنس احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔ جج محمد بشیر نے احکامات جاری کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف نیب ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی سمیت 15 ملزمان نامزد تھے جب کہ شاہد خاقان عباسی اور شریک ملزمان نے نیب ترامیم کے تحت عدالتی دائرہ اختیار چیلنج کررکھا تھا۔شریک ملزمان میں مفتی اسماعیل،عبداللہ، شیخ عمران الحق، حسین داؤد، عبدالصمد داؤد شامل ہیں۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت ایف آئی اے سے متعلق کیسز سنتی ہے، لہٰذا نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت دائرہ اختیار نہ ہونے پر یہ کیس اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کو منتقل کیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ اس کیس میں شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل حراست میں بھی رہے ہیں۔

Recent Posts

بانی پی ٹی آئی بتائیں جنرل (ر) ظہیرالاسلام کی تیسری قوت وہ نہیں تھے؟ نواز شریف

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ خوشیاں منائیں…

6 mins ago

نواز شریف 6 سال بعد دوبارہ ن لیگ کے صدر منتخب

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم نواز شریف 6 برس بعد دوبارہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے…

14 mins ago

نواز شریف بکے نہیں، جھکے نہیں، ان کی بیٹی ہونے پر فخر ہے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف بکے نہیں،…

23 mins ago

ہونڈا نے اپنی نئی گاڑی مارکیٹ میں متعارف کروا دی

ہونڈا نے ٹیوٹا ’ پریئس‘ کو ٹکر دینے کیلئے ’ سویک ہائبرڈ ‘ کا 2025…

37 mins ago

آئی فون نے چین میں اپنے موبائل فونز کی قیمتیں گرا دیں

ایپل نے یہ اقدام چینی موبائل کمپنی ’ ہواوے ‘ کے ساتھ جاری سخت مقابلے…

52 mins ago

ہونڈا CD70 کی تازہ قیمت سامنے آ گئی

CD70 ایک لاکھ 57 ہزار 900 روپے میں مارکیٹ میں دستیاب ہے اسلام آباد (قدرت…

59 mins ago