ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

(قدرت روزنامہ)ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 84 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 168 روپے 94 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 169 روپے 80 پیسے پر آگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 168.10 سے بڑھ کر 168.94 روپے پر بند ہوا ہے۔

ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے بتایا کہ ڈالر افغانستان اسمگل کیا جارھا ہے اور ہم تمام آشیا درآمد کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کو اسٹیٹ بینک کے ساتھ بیٹھ کر ڈالر کو روکنے کے فوری اقدامات کرنا ہونگے۔

ماہرین کے مطابق اگست 2018 میں ڈالر 121 روپے کی سطح پر تھا جو دو سال میں بڑھ 2020 میں 168 روپے 43 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ حکومت اور استیٹ بینک کی مداخلت کے باعٹ ڈالر 154 روپے تک آگیا تاہم مئی 2021 سے ڈالر ایہ بار پھر بڑھنا شروع ہوا جو ستمبر میں بلند سطح 168 روپے 94 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 169 روپے 80 پیسے کا ہوگیا۔

سابق صدر کے سی سی آئی عبداللہ ذکی نے کہا کہ ڈالر اسی طرح برھتا رہا تو آئندہ دو ماہ میں مہنگائی مزید 20 سے 25 فیصد بڑھ جائے گی۔

ڈالر مہنگا ہونے سے جہاں بیرونی قرضوں کے بوجھ میں اضافہ ہوگا، وہیں درآمدی اشیاء جن میں پیٹرولیم مصنوعات، خوردنی تیل، دالیں، خشک دودھ ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے پارٹس اور دیگر برقی آلات کے دام مزید بڑھ جائینگے۔

یاد رہے کہ 4 ماہ میں ڈالر16 روپے 66 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔26 اگست 2020 میں انٹربینک میں ڈالر 168 روپے 48 کی بلند سطح پر بند ہوا تھا جبکہ 7 مئی2021 کو انٹربینک میں ڈالر 152.28 روپے پر تھا۔

Recent Posts

لسبیلہ اور حب پولیس کی جانب سے جگہ جگہ گاڑیوں سے بھتے کا نوٹس لیا جائے، ٹرانسپورٹرز

حب(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات کے باوجود لسبیلہ اور حب پولیس جگہ جگہ شاہراہ پر…

2 mins ago

پنجگور ٹیچنگ اسپتال انتظامیہ کی عدم توجہ، 20 کے قریب ایمبولینس ناکارہ ہوگئیں

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور ٹیچنگ اسپتال پنجگور کیلئے سابق 2013 کے دور میں فراہم کرنے والی 20…

7 mins ago

چمن کے عوام کو پاک افغان سرحد پر تجارت کی اجازت دی جائے، اپوزیشن جماعتیں

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)اپوزیشن سیاسی جماعتوں نے چمن میں پرامن دھرنے پرطاقت آزمانے کی شدید مذمت…

14 mins ago

بلوچستان کے معدنی وسائل کو جدید طریقے سے نکالنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کو ترقی و خوشحالی…

18 mins ago

گڈانی میں فائرنگ اور چوریاں معمول بن گئیں، سیاحوں کو لوٹنے کا سلسلہ نہ رک سکا

گڈانی(قدرت روزنامہ)گڈانی ہوائی فائرنگ اور چوریاں روز کا معمول بن گئیں جیٹی اور ساحل پر…

24 mins ago

گوادر میں باڑ لگائیں یا دیوار چین بنائیں، یہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا، صبغت عبدالحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ سیاسی جہد کار صبغت عبدالحق بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ…

33 mins ago