میری وزارت پر الیٹ مافیا کا اثرو رسوخ ہے، اکیلا نہیں لڑ سکتا تھا، مصدق ملک

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ میری وزارت پر الیٹ مافیا اثرو رسوخ استعمال کرتی ہے، مافیا کے خلاف میں اکیلے نہیں لڑ سکتا تھا . میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ آج ہماری حکومت کا آخری دن ہے، توانائی کی پائیدار ترقی سے ملک کے کئی شعبے ترقی کر سکتے ہیں، توانائی کے حصول، اس کی کم قیمت اور پائیدار پالیسی پر کام کیا .

انہوں نے کہا کہ پچھلے 14 ماہ 164 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت کی، 138 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں آچکی ہے، 570 ملین ڈالر کے مالیت جتنی گیس سسٹم میں لائی گئی، مزید 180 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں آئے گی، مجموعی طور پر 1 ارب ڈار کی گیس سسٹم میں لائی گئی ہے . وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران سے گیس لینا چاہتا ہے، بین الاقوامی سطح پرغلط تاثر دیا گیا، ہم پابندیاں لگانے والے اداروں سے بھی رابطے میں ہیں، گیس نہ لینے کا کوئی خط نہیں لکھا، پاکستان ایران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اب ہم ایران سے مزید وقت لے رہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں