میری وزارت پر الیٹ مافیا کا اثرو رسوخ ہے، اکیلا نہیں لڑ سکتا تھا، مصدق ملک


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ میری وزارت پر الیٹ مافیا اثرو رسوخ استعمال کرتی ہے، مافیا کے خلاف میں اکیلے نہیں لڑ سکتا تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ آج ہماری حکومت کا آخری دن ہے، توانائی کی پائیدار ترقی سے ملک کے کئی شعبے ترقی کر سکتے ہیں، توانائی کے حصول، اس کی کم قیمت اور پائیدار پالیسی پر کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے 14 ماہ 164 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت کی، 138 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں آچکی ہے، 570 ملین ڈالر کے مالیت جتنی گیس سسٹم میں لائی گئی، مزید 180 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں آئے گی، مجموعی طور پر 1 ارب ڈار کی گیس سسٹم میں لائی گئی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران سے گیس لینا چاہتا ہے، بین الاقوامی سطح پرغلط تاثر دیا گیا، ہم پابندیاں لگانے والے اداروں سے بھی رابطے میں ہیں، گیس نہ لینے کا کوئی خط نہیں لکھا، پاکستان ایران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اب ہم ایران سے مزید وقت لے رہے ہیں۔

Recent Posts

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

1 min ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

13 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

21 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

38 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

41 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

53 mins ago