عمران خان کی حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست پر سماعت منسوخ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست پر سماعت منسوخ کردی گئی . ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق طبیعت کی ناسازی کے باعث آج رخصت پر ہوں گے، جس کی وجہ سے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست پر سماعت نہیں ہو سکے گی .

چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت کے تمام مقدمات کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی ہے . واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست دائر کررکھی ہے جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے آج جواب طلب کر رکھا تھا . قبل ازیں ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا حقِ دفاع ختم کر دیا تھا . ٹرائل کورٹ نے ہائیکورٹ سے درخواست پر فیصلہ ہونے سے پہلے ہی حتمی فیصلہ دیدیا . . .

متعلقہ خبریں