عمران خان کی حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست پر سماعت منسوخ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست پر سماعت منسوخ کردی گئی۔ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق طبیعت کی ناسازی کے باعث آج رخصت پر ہوں گے،
جس کی وجہ سے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست پر سماعت نہیں ہو سکے گی۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت کے تمام مقدمات کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست دائر کررکھی ہے جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے آج جواب طلب کر رکھا تھا۔
قبل ازیں ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا حقِ دفاع ختم کر دیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے ہائیکورٹ سے درخواست پر فیصلہ ہونے سے پہلے ہی حتمی فیصلہ دیدیا۔

Recent Posts

سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے، وجہ بھی سامنے آگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات…

1 min ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا…

8 mins ago

وفاقی حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرکےگراس میٹرنگ شروع کرنےکا منصوبہ بنا لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرکےگراس میٹرنگ شروع کرنےکا منصوبہ…

11 mins ago

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

3 hours ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

3 hours ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

3 hours ago