’’زمان خان ون ڈے، ٹی20 میں نسیم شاہ سے بہتر بالر ہیں‘‘


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے ون ڈے کرکٹ میں زمان خان کو نسیم شاہ سے بہتر بالر قرار دیدیا۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ زمان خان اسوقت دنیا کے بہترین ڈیتھ اوورز کے گیند باز ہیں انہیں ون ڈے اور ٹی20 میں پاکستان کے سیٹ اپ کا حصہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کی فرنچائز کے بالر ہیں اس لیے زمان خان کو جوڑ رہا ہوں لیکن ایسا نہیں ہے انکی کینیڈا میں جاری لیگ میں پرفارمنس دیکھیں وہ ٹی20 اور ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
سابق کرکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان کو مزید آل راؤنڈرز تیار کرنے پر توجہ دینی چاہیے، میں فہیم اشرف کا اتنی زیادہ ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے میرے خیال میں پاکستان ٹیم متوازن ہے اور کھلاڑیوں کی عمر کا گراف بہت بہتر ہے، بھارت اس مرحلے پر ہے جہاں ان کے بڑے نام ہیں لیکن ان کی فٹنس اور فارم نہیں۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ہمارے پاس بہترین کمبینیشن موجود ہے اور بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر ہرانے کا بہترین موقع ہے۔