سُپر اسٹار رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ ریلیز ہوتے ہی چھا گئی


تامل ناڈو(قدرت روزنامہ) تامل فلم انڈسٹری کے سُپر اسٹار رجنی کانت کی نئی فلم ’جیلر‘ نے مداحوں کے دل جیت لیے۔بھارت سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک کے سنیما گھروں میں آج سُپر اسٹار رجنی کانت کی فلم ریلیز ہوئی ہے جس کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار تھا۔
12 2 1 176x300
سوشل میڈیا پر بھی جیلر کے خوب چرچے ہورہے ہیں اور رجنی کانت کا نام مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ فلم میں جیکی شروف نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ تمنا بھاٹیا بھی فلم کا حصہ ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیلسن دلیپ کمار کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم جیلر ریلیز کے پہلے روز ہی صرف بھارت سے 13 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی جبکہ اس فلم نے دنیا بھر سے ریلیز کے پہلے دن کی ایڈوانس بکنگ سے 19 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔
12 3 1 246x300
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنیما گھروں کے باہر صبح سے ہی شائقین کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں جبکہ سنیما گھروں کے باہر رجنی کانت کے بینرز تھامے مداحوں نے خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور آتش بازی بھی کی۔
12 4 1 185x300
یاد رہے کہ تامل تاڈو میں تھلائیوا کہلانے والے رجنی کانت کی نئی فلم کی ریلیز پر تامل ناڈو اور کرناٹک میں 2 بڑی کمپنیوں نے عام تعطیل کا اعلان بھی کیا تھا۔