سُپر اسٹار رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ ریلیز ہوتے ہی چھا گئی

تامل ناڈو(قدرت روزنامہ) تامل فلم انڈسٹری کے سُپر اسٹار رجنی کانت کی نئی فلم ’جیلر‘ نے مداحوں کے دل جیت لیے . بھارت سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک کے سنیما گھروں میں آج سُپر اسٹار رجنی کانت کی فلم ریلیز ہوئی ہے جس کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار تھا .

سوشل میڈیا پر بھی جیلر کے خوب چرچے ہورہے ہیں اور رجنی کانت کا نام مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ کر رہا ہے . فلم میں جیکی شروف نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ تمنا بھاٹیا بھی فلم کا حصہ ہیں . بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیلسن دلیپ کمار کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم جیلر ریلیز کے پہلے روز ہی صرف بھارت سے 13 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی جبکہ اس فلم نے دنیا بھر سے ریلیز کے پہلے دن کی ایڈوانس بکنگ سے 19 کروڑ کا بزنس کیا ہے . بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنیما گھروں کے باہر صبح سے ہی شائقین کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں جبکہ سنیما گھروں کے باہر رجنی کانت کے بینرز تھامے مداحوں نے خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور آتش بازی بھی کی . یاد رہے کہ تامل تاڈو میں تھلائیوا کہلانے والے رجنی کانت کی نئی فلم کی ریلیز پر تامل ناڈو اور کرناٹک میں 2 بڑی کمپنیوں نے عام تعطیل کا اعلان بھی کیا تھا . . .

متعلقہ خبریں