کچھ قوتیں اب بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے سرگرداں ہیں: جاوید لطیف


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں اب بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے سرگرداں ہیں۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ غیر ملکی سازشوں کے آلہ کار بنے، غیر ملکی سازشوں کا آلہ کار بننے والوں میں چیئرمین پی ٹی آئی سرفہرست ہیں، انہوں نے پاکستان کی خیر خواہی بھی نظر انداز کی۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے جمہوریت کے استحکام کیلئے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا، ہم نے دیانتداری سے کوشش کی کہ پاکستان کو 2017 کا پاکستان بنا سکیں لیکن ہم ناکام رہے۔ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات میں جس کا سی وی بہتر ہوگا عوام اسی کو منتخب کریں گے۔