بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی ضلع ژوب کے گردو نواح میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکزنے ریکٹرسکیل پرزلزلے کی شدت 3 جبکہ گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی ہے۔زلزلے کی شدت کم ہونے کی وجہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع اب تک موصول نہیں ہوئی ہے۔