نگران وزیراعظم کے امیدواروں کی فہرست میں سابق آرمی چیف راحیل شریف کا نام بھی شامل


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نگران وزیراعظم بننے کی دوڑ میں راحیل شریف کا نام بھی شامل ہونے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ندیم ملک نے سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ نگران وزیراعظم کے امیدواروں کی فہرست میں سابق آرمی چیف راحیل شریف کا نام بھی شامل ہے۔
تاہم وزیراعظم شہباز شریف اور راجہ ریاض دونوں نے ایک دوسرے سے امیدواروں کی فہرست کا تاحال تبادلہ ہی نہیں کیا، کہا جا رہا کہے اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے اگر کوئی نام تجویز کیا گیا تو دونوں افراد اس کی حمایت کریں گے۔