صبا آزاد کو سسرال کے بعد سوزین خان کی جانب سے بھی ہری جھنڈی مل گئی
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے سپر ہیرو ہریتک روشن اور ان کی گرل فرینڈ اداکارہ صبا آزاد کو سسرال کے بعد اداکار کی سابق اہلیہ کی جانب سے بھی ہری جھنڈی ملی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے تعلقات میں رہنے کے بعد اب بلآخر ہریتھک روشن اور صبا آزاد رواں سال کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
ان دنوں یہ جوڑا ارجنٹائن میں چھٹیاں منا رہا ہے جہاں سے اداکارہ صبا آزاد نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ۔
View this post on Instagram
ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس سے اپنی اور ہرتیک روشن اس تصویر پر انہوں نے ہسپانوی زبان میں لکھا کہ ’کیو بیوینو بیونس آئرس‘یعنی ’بیونس آئرس شہر کتنا اچھا ہے‘۔
تاہم اس تصویر نے اس وقت زیادہ توجہ حاصل کر لی جب اس کے کمنٹس سیکشن میں ہریتھک روشن کی سابق اہلیہ سوزین خان نے بھی تبصرہ کیا ۔
سوزین خان نے لکھا کہ ’خوبصورت تصویر‘۔
خیال رہے کہ سوزین خان اور ہرتیک روشن کی شادی سنہ 2000 میں ہوئی تھی جو 2014 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ ان کے دو بیٹے ہریہان اور ہریدھان ہیں جن کی پرورش دونوں مل کر کررہے ہیں۔وسری جانب سوزین خان ان دنوں اداکار ارسلان گونی کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔