پرینیتی چوپڑا اور راگھو کی شادی کی تیاریاں شروع، شادی کب طے ہے؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ و گلوکارہ پرینیتی چوپڑا اور اُن کے منگیتر، سیاست دان راگھو چڈھا کی شادی کی تیاریاں شروع ہو چکی ہے، یہ جوڑی 4 ماہ کے اندر اندر شادی کے بندھن میں بندھ جائے گی۔بھارتی میڈیا ’ٹائمز ناؤ ڈیجیٹل‘ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا چار ماہ کے اندر اندر شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں اور دونوں نے پہلے ہی سے ایک شاندار ہوٹل بھی بُک کروا رکھا ہے۔
پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے منگنی کے بعد سے ہی اپنی شادی کے لیے مناسب جگہ ڈھونڈنا شروع کر دی تھی اور اس ہی وجہ سے بھارتی میڈیا پر پرینیتی چوپڑا کے حمل سے ہونے کی خبریں بھی گردش کرنے لگی تھیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب اس جوڑی کی شادی کا ماہ باقاعدہ طور پر طے ہو گیا ہے، یہ جوڑی آئندہ دسمبر میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پہلے پرینیتی اور راگھو راجستھان میں شادی کرنے کے خواہاں تھے جبکہ اس جوڑی نے دہلی میں شادی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
بھارتی میڈیا ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ پرینیتی اور راگھو کی شادی دہلی کے دی لیلا پیلس میں ہوگی اور اِن دونوں کے اہل خانہ نے شادی کی تیاری بھی شروع کردی ہے۔اس جوڑی کی شادی کی تاریخ بھی طے ہے جسے میڈیا سے چھپایا جا رہا ہے۔