موجودہ حکومت میں جبری گمشدی کی تعداد میں اضافہ، لاپتہ افراد کا بل بھی لاپتہ ہو گیا، سرداراخترمینگل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہو کہا کہ موجودہ اسمبلی کا شمار ان چند اسمبلیوں میں ہوگا جنہوں نے اپنی مدت پوری کی، ہم نے حکومتیں بنتے اور ٹوٹتے دیکھا،ہمیشہ اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا، لیکن اخلاق کے دائرے میں رہ کر بھی بد اخلاقی کا سامنا کرنا پڑا۔اس ملک کی جمہوریت میں اس طرح کی انداز بیان کوئی نئی بات نہیں ،ان پانچ سالوں میں جو کچھ قانون سازی ہوئی یا جو بھی فیصلے کئے گئے، جتنے بل پاس ہوئے یہ سب تاریخ کا حصہ ہونگی،
ان فیصلوں سے جمہوریت مظبوط ہو ئی یا آئین کی بالادستی ،آمریت کیلئے دروازے کھول دیئے گئے یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔پی ٹی آئی دور میں 450لاپتا افرادبازیاب ہوئے لیکن اس حکومت میں لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا۔لاپتہ افراد کا بل جبری گمشدگی روکنے کیلئے جو بل لایا گیا تھا وہ بل بھی جبری گمشدگی کا شکار ہو گیا ۔ اس ایو ان میں اپنی ضرورت اور کسی اور کی شرائط کو پورا کرنے کیلئے لاتعداد بل منظور کئے گئے ،آئی ایم ایف کی خوشنودی کیلئے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا گیا ،کچھ قوتوں کو خوش کرنے کیلئے آرمی ایکٹ کے تحت بل منظور کئے گئے ، جو قانون سازیاں کی گئی موجودہ حکومت آنے والے وقتوں میں ان قانون سازی کا شکار ہونگی اور اس کے اثرات آنے والو ں الیکشن پر بھی ہوں گے۔