ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار


کراچی (قدرت روزنامہ)ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ نہ تھم سکا . کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 29 پیسے کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد ڈالر 287 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے .


گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا .
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے100 انڈیکس میں 354 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، کاروبارکے دوران انڈیکس 48 ہزار 582 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا .

. .

متعلقہ خبریں