اداکاراؤں کے معاوضے سے متعلق متنازع بیان پر کاجول کو تنقید کا سامنا


نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی سُپر اسٹار کاجول کا کہنا ہے کہ اگر بھارت میں ونڈر ویمن جیسی فلمیں بنیں جو شاہ رُخ خان کی پٹھان جیسی ہٹ ہوں تو اداکارائیں معاوضوں کی برابری کا مطالبہ کر سکتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جگراں فلم فیسٹیول 2023 میں دیئے گئے کاجول کے حالیہ انٹرویو نے انہیں مشکل میں ڈال دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر کاجول کے بیان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے اور انہیں معاضوں سے متعلق متنازع پر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔


بھارتی اداکاراؤں کا معاوضہ اداکاروں کے برابر کرنے پر اپنی رائے دیتے ہوئے کاجول نے کہا کہ ایک وقت آئے گا جب بھارتی اداکاراؤں کو بھی اداکاروں جتنا معاوضہ ملنے لگے گا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب فلمی شائقین بہتر ہو چکے ہیں اور انہیں او ٹی ٹی جیسا پلیٹ فارم مل گیا ہے جہاں اُنہیں دنیا بھر کا کانٹینٹ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
ہیرو جتنے برابر معاوضوں سے متعلق سوال پر کاجول نے کہا کہ بھارتی اداکاراؤں کو بھی اداکاروں کے برابر معاوضہ مل سکتا ہے لیکن یہ تب ہو سکے گا جب بھارت میں ’ونڈر ویمن‘ جیسی فلمیں بننے لگیں گی اور یہ فلمیں پٹھان جیسا بزنس کریں گی۔


کاجول نے دلیل پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر اداکاراؤں پر مبنی فلم شاہ رُخ خان کی پٹھان جیسی ہٹ ہو تو اداکارائیں معاوضوں کی برابری کا مطالبہ کر سکتی ہیں۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے کاجول کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اب سمجھ آیا کہ کاجول نے اجے دیوگن سے شادی کیوں کی۔‘


ایک اور صارف نے کہا کہ ’دیپیکا کو پدماوت کیلئے 15 کروڑ معاوضہ دینے کا دعویٰ کیا گیا تھا جو اس کے ساتھی اداکار سے زیادہ معاوضہ تھا اور یہ بھنسالی کی سپر ہٹ فلموں میں سے ایک تھی اس لئے جب کردار کی بات آتی ہے تو یقیناً وہ مساوی تنخواہ کے بارے میں کہہ سکتی ہے۔‘