گنپتی کیساتھ سیلفی۔۔اداکارہ عرشی خان کالوگوں سے گالیاں سن کرجواب..ویڈیو وائرل

(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ عرشی خان نے اپنے ایک ویڈیو میں کہا کہ انہیں مسلمان ہونے پر فخر ہے ، لیکن وہ ایک ہندوستانی بھی ہیں اور اس لئے وہ سبھی تہوار منائیں گی ۔لوگوں نے انسٹا گرام پر گنپتی کے سامنے کھڑی ہوکر سیلفی پوسٹ کرنے پرعرشی خان کی خوب کلاس لیتے ہوئے اداکارہ کو کافی گالیاں دی تھیں۔ بھارتی ٹی وی کی ویب رپورٹ کےمطابق بگ باس سے مشہور ہوئی اداکارہ عرشی خان نے ’گنپتی پوجا‘ کے تہوار کے موقع پر انسٹاگرام پر اپنی کئی تصاویر شیئر کی تھیں اور لوگوں کو نیک خواہشات بھی پیش کی تھیں ، لیکن بہت سے لوگ گنپتی پوجا میں شرکت کرنے پر عرشی خان کو بری طرح سے پیچھا کرنے لگے ۔ اب عرشی خان ان لوگوں پر برس پڑی ہیں اور اس نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ۔ عرشی خان نے اپنے ویڈیو میں کہا ہے کہ انہیں مسلمان ہونے پر فخر ہے ، لیکن وہ ایک ہندوستانی بھی ہیں اور اس لیے وہ سبھی تہوار منائیں گی ۔ عرشی خان نے کہا کہ میں اپنے دوستوں کے یہاں گنیش کی پوجا کرنے گئی تھی ، تب میں نے سوچا کہ میں آپ کو ایک اچھی سی تصویر کے ساتھ نیک خواہشات دیدوں ، لیکن گھر آکر دیکھا تو میری تصویر پر آپ لوگ گالیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک ہندوستانی کی حیثیت سے مجھے جو بھی تہوار منانا ہے وہ میں مناؤں گی ، خواہ عید ہو یا دیوالی ، مجھے اس سے بہت زیادہ خوشی ملتی ہے ۔ برائے کرم مجھے مت سکھائیے کہ مجھے کیا کرنا ہے ۔ آپ سبھی کو گنیش چتروتھی کی نیک خواہشات اور آگے بھی ایسے ہی مبارکباد دیتی رہوں گی ۔واضح رہےکہ عرشی خان نے انسٹاگرام پر گنپتی کے سامنے کھڑی ہوکر سیلفی پوسٹ کی تھی ۔جس پر لوگ بھڑک گئے اور انہوں نے عرشی خان کو خوب گالیاں دیں۔ یہ بھی پڑھیں: مجھ سے شادی کرو گی ۔۔ ممبر پارلیمنٹ کی جھانسہ دیکر خاتون سے زیادتی۔۔مقدمہ درج

Recent Posts

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)نو مئی کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس کے 10 ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی۔…

18 mins ago

روس میں بیٹیوں کی پرورش والد کے بغیر کیوں کی جاتی ہے؟

روس (قدرت روزنامہ)دنیا میں ایسے کئی ممالک ہیں جہاں والدین اور اولاد کے درمیان کچھ…

24 mins ago

عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہارِ اطمینان، شعیب شاہین کی تلخ کلامی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان…

39 mins ago

انوار الحق، فیصل واوڈا کا سینیٹ میں حکومت یا اپوزیشن کسی بھی بینچ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے تاحال اپوزیشن یا حکومتی بینچز میں…

45 mins ago

جنرل صاحب یقین دہانی کروائیں تحقیقات کرنے والے ججز کے رشتے داروں کو اغوا نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ…

52 mins ago

’مہربانو! آپ نے ہنسنا نہیں، عظمیٰ! آپ نے رونا نہیں’، ٹی وی پروگرام کا یہ کلپ کیوں وائرل ہوا؟

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما مہربانو قریشی اور وزیر…

1 hour ago