گنپتی کیساتھ سیلفی۔۔اداکارہ عرشی خان کالوگوں سے گالیاں سن کرجواب..ویڈیو وائرل

(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ عرشی خان نے اپنے ایک ویڈیو میں کہا کہ انہیں مسلمان ہونے پر فخر ہے ، لیکن وہ ایک ہندوستانی بھی ہیں اور اس لئے وہ سبھی تہوار منائیں گی . لوگوں نے انسٹا گرام پر گنپتی کے سامنے کھڑی ہوکر سیلفی پوسٹ کرنے پرعرشی خان کی خوب کلاس لیتے ہوئے اداکارہ کو کافی گالیاں دی تھیں .

بھارتی ٹی وی کی ویب رپورٹ کےمطابق بگ باس سے مشہور ہوئی اداکارہ عرشی خان نے ’گنپتی پوجا‘ کے تہوار کے موقع پر انسٹاگرام پر اپنی کئی تصاویر شیئر کی تھیں اور لوگوں کو نیک خواہشات بھی پیش کی تھیں ، لیکن بہت سے لوگ گنپتی پوجا میں شرکت کرنے پر عرشی خان کو بری طرح سے پیچھا کرنے لگے . اب عرشی خان ان لوگوں پر برس پڑی ہیں اور اس نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے . عرشی خان نے اپنے ویڈیو میں کہا ہے کہ انہیں مسلمان ہونے پر فخر ہے ، لیکن وہ ایک ہندوستانی بھی ہیں اور اس لیے وہ سبھی تہوار منائیں گی . عرشی خان نے کہا کہ میں اپنے دوستوں کے یہاں گنیش کی پوجا کرنے گئی تھی ، تب میں نے سوچا کہ میں آپ کو ایک اچھی سی تصویر کے ساتھ نیک خواہشات دیدوں ، لیکن گھر آکر دیکھا تو میری تصویر پر آپ لوگ گالیاں دے رہے ہیں . انہوں نے کہا کہ ایک ہندوستانی کی حیثیت سے مجھے جو بھی تہوار منانا ہے وہ میں مناؤں گی ، خواہ عید ہو یا دیوالی ، مجھے اس سے بہت زیادہ خوشی ملتی ہے . برائے کرم مجھے مت سکھائیے کہ مجھے کیا کرنا ہے . آپ سبھی کو گنیش چتروتھی کی نیک خواہشات اور آگے بھی ایسے ہی مبارکباد دیتی رہوں گی . واضح رہےکہ عرشی خان نے انسٹاگرام پر گنپتی کے سامنے کھڑی ہوکر سیلفی پوسٹ کی تھی . جس پر لوگ بھڑک گئے اور انہوں نے عرشی خان کو خوب گالیاں دیں . یہ بھی پڑھیں: مجھ سے شادی کرو گی . . ممبر پارلیمنٹ کی جھانسہ دیکر خاتون سے زیادتی . . مقدمہ درج

 
View this post on Instagram
 

A post shared by ARSHI KHAN AK (@arshikofficial)

. .

متعلقہ خبریں