کیا سیب کا سرکہ صحت کے لیے مفید ہوتا ہے؟

لاہور(قدرت روزنامہ)سیب کے سرکے کو متعدد افراد صحت کے لیے جادوئی سمجھتے ہیں۔
یہ سرکہ سیب کے عرق سے بنتا ہے اور بظاہر اس میں کچھ خاص نظر نہیں آتا۔
مگر سرکے کی دیگر اقسام کے مقابلے میں سیب کا سرکہ واقعی حیران کن جادوئی اثرات کا حامل ہے۔
اس کا معتدل ذائقہ اور مہک بھی اس کی ساکھ کو بڑھاتی ہے۔
بالوں کے تیزی سے جھڑنے کا باعث بننے والی حیرت انگیز وجوہات
اس سرکے کے حوالے سے جو باتیں سامنے آتی ہیں، ان کے بارے میں سائنس کیا کہتی ہے، وہ جان لیں۔
جسمانی وزن میں کمی
موٹاپے کے شکار افراد پر ہونے والی ایک تحقیق میں رضاکاروں کو روزانہ ایک یا 2 اونس سیب کا سرکہ (پانی یا کسی اور سیال کے ساتھ ملاکر) پلایا گیا تو ان کا جسمانی وزن کچھ زیادہ تیزی سے کم ہوا، بالخصوص توند کی چربی گھٹ گئی۔
تاہم ایسے کوئی شواہد موجود نہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ سرکے کی بہت زیادہ مقدار پینا زیادہ وزن کم کرتا ہے یا وزن میں کمی کی رفتار کو تیز کردیتا ہے۔
کچھ افراد کو چلتی گاڑی کے اندر غنودگی کا احساس کیوں ہوتا ہے؟
بلڈ شوگر میں کمی
یہ سرکہ ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
کھانے کے بعد خون میں گلوکوز کی مقدار کو کنٹرول کرنے کے لیے یہ سرکہ مددگار ثابت ہوسکتا ہے، تاہم ذیابیطس کا علاج یا ادویات کا متبادل نہیں۔
کھانے کے وقت پانی یا خوراک میں 2 چائے کے چمچ سیب کے سرکے کو ملانا بلڈ شوگر کی سطح میں کمی لاسکتا ہے، تاہم گردوں کے امراض کے شکار افراد کو اس کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
10 دلچسپ حقائق جو مردوں اور خواتین کو ایک دوسرے سے مختلف بناتے ہیں
واضح رہے کہ اگر بلڈ شوگر کو کنٹرول نہ کیا جائے تو امراض قلب، گردوں کے امراض، فالج اور بینائی کے مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔
انسولین کنٹرول
یہ سرکہ کھانے کے بعد انسولین کی سطح کو کم رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے، ہمارے خلیات کو اس ہارمون کی ضرورت خون سے گلوکوز کے حصول کے لیے ہوتی ہے، تاکہ جسمانی توانائی برقرار رہ سکے۔
مگر انسولین کی زیادہ مقدار کا اخراج جسم کے لیے اس کی حساسیت کو کم کرتا ہے جسے انسولین کی مزاحمت کا عارضہ بھی کہا جاتا ہے، جو وقت کے ساتھ ذیابیطس ٹائپ ٹو کا باعث بن جاتا ہے۔
ناشتے میں انڈوں کا استعمال عادت بنانے سے صحت کو ہونیوالے 9 فوائد
جراثیموں کے خلاف مؤثر
سیب کا سرکہ تیزابیت کے باعث کچھ جراثیموں کا خاتمہ کرتا ہے، خاص طور پر غذا میں موجود بیکٹیریا کی صفائی کرسکتا ہے۔
مگر یہ سرکہ کسی خراش یا زخم کی صفائی کے لیے زیادہ اچھا نہیں، بلکہ اس میں موجود تیزابیت سے جلد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
بالوں کی خشکی
اگر بالوں کی خشکی کا سامنا ہے تو سیب کا سرکہ مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
پورا سال آسانی سے دستیاب اس پھل کو روزانہ کیوں کھانا چاہیے؟
ایسے شواہد تو موجود نہیں جن سے ثابت ہوتا ہو کہ یہ سرکہ بالوں میں بیکٹریا یا فنگس کا خاتمہ کرتا ہے، تاہم اس سے سر دھونا خشکی کے مسئلے کو کم کرسکتا ہے۔
اگر استعمال کے بعد بھی مسئلہ برقرار رہے تو پھر کسی ماہر طب سے مشورہ کرنے کے بعد ہی اسے استعمال کریں۔
بالوں میں موجود جوؤں کا خاتمہ
کچھ افراد کا کہنا ہے کہ یہ سرکہ اس ننھی مخلوق سے نجات کا اچھا ذریعہ ہے تاہم سائنس کا اس حوالے سے کچھ اور کہنا ہے۔
توند نکلنے کا باعث بننے والی عام عادات اور وجوہات
گھریلو ٹوٹکوں میں بھی زیتون کے تیل، پیٹرولیم یا دیگر کے مقابلے میں اس سرکے کو سب سے آخر میں رکھا جاتا ہے۔
جیلی فش کا ڈنک
جی ہاں یہ سرکہ اس تکلیف دہ ڈنک کے حوالے سے مؤثر ہے، اس مقصد کے لیے متاثرہ جگہ کو سرکے ملے گرم پانی میں ڈبو دیں۔
یہ سرکہ جیلی فش کے زہر کو پھیلنے سے روک دے گا۔
دانتوں کی سفیدی
یہ سرکہ دانتوں کی سفیدی بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے مگر اس کا استعمال احتیاط سے کرنا چاہیے ورنہ دانتوں کی سطح متاثر ہوسکتی ہے۔
سرد موسم میں مناسب مقدار میں پانی پینے کے فوائد
سرکے ملے کھانے یا پانی کو پینے کے بعد کم از کم 30 منٹ بعد دانتوں پر برش کرلیں، اگر دانتوں کی رنگت مکمل طور پر بدل چکی ہے تو بہتر ہے کہ کسی ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
صحت مند معدہ
سرکے کی تلچھٹ میں ایسے زندہ بیکٹریا ہوتے ہیں جو پروبائیوٹیکس کی طرح کام کرتے ہیں اور ممکنہ طور پر اس سرکے کو معدے کی صحت کے لیے مفید بناتے ہیں۔
تاہم اس حوالے سے سائنسی شواہد موجود نہیں۔
خون کی کمی دور کرنے کے لیے بہترین غذائیں
خلیات کا تحفظ
پھلوں، سبزیوں، کافی اور چاکلیٹ میں پولی فینولز نامی مرکبات موجود ہوتے ہیں، یہ ایسے اینٹی آکسائیڈنٹس ہیں جو خلیات کو نقصان سے بچاتے ہیں جس سے کینسر اور دیگر امراض کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔
تو سیب کے سرکے میں موجود پولی فینولز اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں، مگر اس بارے میں تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
بلڈ پریشر
چوہوں کے لیے تو یہ سرکہ بلڈ پریشر کو معمول پر لانے کے لیے جادوئی اثر ہے مگر انسانوں کے بارے میں زیادہ تحقیقی کام نہیں ہوا۔
ایک امرود روزانہ کھانے کے فائدے بے شمار
ایسا ممکن ہے کہ اس سرکے سے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھا جاسکے مگر اس حوالے سے مزید شواہد کی ضرورت ہے۔
کھانے کی اشتہا کم کرے
ناشتے میں سفید ڈبل روٹی کے ساتھ اس سرکے کو کا استعمال کھانے کی اشتہا کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے، تاہم گندم کے ساتھ زیادہ اثر دیکھنے میں نہیں آتا۔
سرکے کی زیادہ مقدار فائدہ مند نہیں
ایک سے 2 کھانے کے چمچ سرکہ روزانہ استعمال کرنا کافی ہوتا ہے، کیونکہ ایسے شواہد موجود نہیں کہ اس سے زیادہ مقدار مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
درحقیقت زیادہ مقدار سے معدے کے مسائل، دانتوں کی سطح خراب ہونے اور جسم پوٹاشیم کی سطح کم ہوسکتی ہے، جبکہ ہیضے کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔
