پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 312 روپے مقرر کردی گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھتے ہوئے 346 روپے مقرر کردی گئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 30 نومبر کیلئے ہوگا۔
مزید برآں بین الاقوامی منڈیوں میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز خام تیل، سونا اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ زرعی اجناس کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 2.45 ڈالر کے اضافے کے بعد 86.13 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ کے تحت سودے 0.59 ڈالر کے اضافے کے بعد 97.16 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔
اسپاٹ گولڈ کی قیمت 79.94 ڈالر کے اضافے کے بعد 3,646.69 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 4.04 ڈالر کے اضافے کے بعد 44.58 ڈالر فی اونس ہو گئی۔زرعی اجناس میں مکئی کی قیمت 6.25 ڈالر کے اضافے کے بعد 456.50 ڈالر فی بشل ہو گئی جبکہ گندم کی قیمت 1.75 ڈالر کی کمی کے بعد 587.50 ڈالر فی بشل ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح کاٹن کی قیمت 0.92 ڈالر کے اضافے کے بعد 82.97 ڈالر فی اونس ہو گئی جبکہ زندہ مویشیوں کی قیمت 2.85 ڈالر کی کمی کے بعد 226.98 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
