وزیر اعلیٰ پنجاب ہر شہر میں جلسہ کر سکتی ہیں، مولانا فضل الرحمان کو اجازت نہیں، حافظ حمد اللہ

کراچی )()قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ کیا حکومتی پالیسی پر تنقید ہمارا جمہوری حق نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب ہر شہر میں جلسہ کر سکتی ہیں، مولانا فضل الرحمان کو اجازت نہیں۔
مولانا فضل الرحمان کی نظر بندی کےخلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور مفتی اسعد محمود کی سیکیورٹی واپس کی جائے۔
رہنما جے یو آئی سمیع سواتی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی کردار کشی اور من گھڑت الزامات کو مسترد کرتے ہیں، مفتی اویس عزیز، قاری افتخار احد سمیت دیگر کارکنان کو فوری رہا کیا جائے۔
مفتی محمد خالد نے کہا کہ کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
جے یو آئی سندھ کے احتجاجی مظاہرے میں کراچی کے ساتوں اضلاع کے کارکن شریک ہوئے، مظاہرے کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری پریس کلب پر تعینات ہے، مظاہرین سے رہنما جے یو آئی حافظ حمداللہ، سمیع سواتی، مفتی محمد خالد اور دیگر نے خطاب کیا۔
