شادی قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کا دائرہ وسیع، پیرا اور ضلعی انتظامیہ کو بھی اختیارات مل گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب میں شادی قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اب پولیس کے ساتھ پیرا اور ضلعی انتظامیہ بھی میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کرسکیں گے۔

صوبائی کابینہ نے اختیارات میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار بھی کارروائی کے مجاز ہوں گے، جبکہ میرج ایکٹ پر کارروائی کے لیے ایس ایچ اوز کے اختیارات برقرار رہیں گے۔

شادی تقریبات میں ون ڈش کی پابندی، رات 10 بجے تقریبات ختم کرنے اور آتش بازی پر پابندی برقرار رہے گی۔

شادی قوانین کی خلاف ورزی پر 20 لاکھ روپے تک جرمانہ یا قید کی سزا ہوسکے گی، جبکہ مجسٹریٹس کو میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر فوری سماعت اور فیصلے کے لیے سمری ٹرائل کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔

نئے نظام کے تحت شادی سیزن میں قوانین کی خلاف ورزیوں پر فوری کارروائی کی جاسکے گی۔

WhatsApp
Get Alert